Harpalnews

All about News

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے انسپکٹر بھرتی کرنے کاحکم چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے انسپکٹر بھرتی کرنے کاحکم
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم... چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے انسپکٹر بھرتی کرنے کاحکم

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ پر عمل درآمد نہ ہونے سے حکومتی منصوبوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر چھوٹے معصوم بچوں سے مزدوری کرائی جا رہی ہے۔حالانکہ معصوم بچوں سے مزدوری کرانابین الاقوامی قوانین آئین پاکستان اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے پنجاب بھر میں انسپکٹر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے سمری عدالت میں طلب کر لی ہے۔

mohsin ali

No comments so far.

Be first to leave comment below.

Your email address will not be published. Required fields are marked *