Harpalnews

All about News

ٹیکس ریٹرن فارم 2016ہائیکورٹ میں چیلنج ٹیکس ریٹرن فارم 2016ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور ٹیکس بار کے صدر فرحان شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس ریٹرن فارم 2016 کیخلافدائر درخواست پرجسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی۔عدالت... ٹیکس ریٹرن فارم 2016ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ٹیکس بار کے صدر فرحان شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں ٹیکس ریٹرن فارم 2016 کیخلافدائر درخواست پرجسٹس عابد عزیز شیخ نے سماعت کی۔عدالت نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے 2فروری تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فارم میں غیرقانونی ترامیم کر دی ہیں، ترامیم کے وقت بار ایسوسی ایشنز اور ٹیکس دہندگان سے مشاورت بھی نہیں کی گئی، ایف بی آر نے ترمیمی ٹیکس ریٹرن فارم مقررہ مدت میں جاری نہیں کئے۔درخواستگزار نے آئینی نقطہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریٹرن فارم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 114، 118 اور 237 کی خلاف ورزی ہے۔درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ موجودہ ٹیکس ریٹرن فارم کو غیرقانونی قرار دیا جائے، ایف بی آر کو قانون کے مطابق ٹیکس ریٹرن فارم بنانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے 2فروری تک جواب طلب کرلیا۔

admin

No comments so far.

Be first to leave comment below.

Your email address will not be published. Required fields are marked *